امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، لوزیانا میں 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

21

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، لوزیانا میں پیش آنے والے واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں گولیاں چل گئیں، دو افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے، ایک شخص نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا، واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق سب سے پہلے فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا، واقعہ اسلحے کے اسٹور پر پیش آیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.