سعودی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دیدی

19

سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو  فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواہشمند خواتین فوج میں داخلےکی درخواست آن لائن پورٹل پر دے سکتی ہیں۔

سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ خواتین سعودی آرمی، ائیر فورس،  نیوی اور دیگر ادروں میں بھرتی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی عمر  21 سے 40 سال، قد 155 سینٹی میٹریا زیادہ ہونا ضروری  ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.