کورونا وائرس: دنیا میں 11 کروڑ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر

18

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 72 ہزار 298 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 68 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 9 ہزار 875 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 86 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 339 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 6 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 82 ہزار 876 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 365 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 35 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 147 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار 101 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار 486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.