اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی؟

289

خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کرلی۔

علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی مرال بھی ہے۔

اداکارہ و ماڈل 2017 میں اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب برطانوی میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ علیزے گبول کے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے تعلقات ہیں۔

برطانوی میڈیا میں خبریں آئیں تھیں کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی ہیں۔