امریکا: برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

254

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا اور طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث کئی انچ برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے۔

ادھر لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ  ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہترہونے لگی ہے اور  20  لاکھ گھروں کو  بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں  کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔