انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اور وہ 10 دن کے وقفے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد کہا کہ معین علی کہ مرضی ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ہے کہ بایو سکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔
معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ان سمیت دیگر کئی کھلاڑی ہیں جنہوں نے دورہ سری لنکا کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی اور پھر دورہ بھارت میں ٹیم کو جوائن کیا۔