فرانس کا مالی میں القاعدہ کے لیڈر کو مارنے کا دعویٰ

411

فرانس نے شمالی مالی میں القاعدہ کے لیڈر کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ مالی کے شمال میں اسلامک الغرب کے کمانڈر عبدالمالک ڈروکڈیل کو ہلاک کردیا گیا۔

وزیر دفاع فلورنس پارلی نے بتایا کہ عبدالمالک ڈروکڈیل کو الجزائر کے سرحدی حصے میں اس کے ٹھکانے پر نشانہ بنایا گیا جہاں سے وہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر حملے اور انہیں اغوا کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ القاعدہ اسلامک المغرب کی بنیاد 1990 کی دہائی میں پڑی اور اس کے بعد 2007 میں اس عسکری گروپ نے اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

فرانس نے اس خطے (برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریطانیہ اور نائجر) میں عسکریت پسند گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 ہزار سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا تھا جہاں بڑے پیمانے پر منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت ہوتی ہے۔