وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سجل علی ان دنوں برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ان کی کامیڈی رومنٹک فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (اپ) انسٹاگرام پر اپنی اور جمائمہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں سجل علی اور جمائمہ خان خوشگوار موڈ میں اکٹھی بیٹھی ہیں اور جمائمہ سجل کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔