میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف بڑے مظاہرے، ملٹری گاڑیوں کا راستہ بلاک کر دیا

256

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں، ملٹری گاڑیوں کو روکنے کے لیے ٹیکسی ڈرائیورز نے ینگون شہر کی بڑی شاہراوں پرکاریں کھڑی کر دیں۔

ینگون شہر میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام نے فوجی حکمرانوں کے دعووں کی تردید کی کہ سویلین حکومت کو ہٹانے میں عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیورز نے شہر کے اہم چوراہوں پر کاریں کھڑی کر دیں اور بونٹ اٹھا کر احتجاج کیا، انہوں نے فوجی قافلوں کے متوقع روٹ بھی بلاک کر دئیے۔ اس سے قبل سڑکیں بلاک کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی گئی تھی۔ احتجاج میں روزانہ سفر کرنے والے مسافر اور ٹرانسپورٹ ملازمین بھی شامل ہوئے۔