ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل

232

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث انہیں احتیاطاً کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر احتیاطاً داخل کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر آئندہ چند دنوں تک اسپتال میں رہیں گے جہاں انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔