پی ایس ایل 6 میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، وہاب ریاض

233

کراچی: پشاورزلمی اور لاہور قلندرز کے کپتانوں نے پی ایس ایل 6  میں بہترین کارکردگی دکھانے اور اچھے نتائج فراہم کرنے کے عزائم ظاہر کردیے۔

پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض  نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے سے شروع ہونے والے لیگ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم پرانی غلطیاں اب نہیں دہرائیں گے، ہم پانچوں سیزن میں پلے آف تک پہنچے ہیں،کھلاڑیوں کو ان کے کردار بتادیے، کامران اکمل ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں، امام الحق کو ہم سیکنڈ وکٹ کیپر کے طور پر تیار کررہے ہیں، ماضی میں ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ میں شاہد خان آفریدی، ڈیرن سیمی اور پولارڈ جیسے کھلاڑی شامل تھے،اب خاص طور پر کامران اکمل، روی بھوپارا اور شعیب ملک سے بہت توقعات ہیں۔