سابق اولمپیئن اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا

216

سابق اولمپیئن اور ہاکی کی قومی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 

اصلاح الدین کورونا وائرس کے باعث کراچی کے آغا خان اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ وہ 130 انٹرنیشنل میچز میں 137 گول اسکور کرچکے ہیں۔

سابق کوچ کے اہل خانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔  مراد راس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر دیے گئے ایک پیغام میں تحریر کیا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جتنے لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔