جھانوی کپور ‘بھوت’ بن گئیں

243

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اپنے نئی فلم میں ایک بھوت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بالی وڈ کی مقبول فلم ‘استری’ کے میکرز کی جانب سے ڈراؤنی اور کامیڈی فلم ‘روحی’ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اداکار راج کمار راؤ نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب راج کمار راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پہلے پوسٹر کی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ تو بس منہ دکھائی ہے’۔

راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی ڈراؤنی اور کامیڈی فلم ‘روحی’ رواں سال 11 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے سنیماہالز میں مکمل گنجائش کے مطابق 100 فیصد ناظرین کو بٹھانےکی اجازت دے تھی۔