رنویر پریانکا کی پارٹی میں ’گوسپ آنٹی‘‘بن کرکیوں شرکت کرتے تھے؟

307

اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا جب بھی ممبئی آتیں تو وہ ان کی پارٹیز میں باتونی خاتون کی طرح انٹری دے کرکوشش کرتے جس میں وہ  ان سے ہالی وڈ کی ساری گپ شپ حاصل کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے ورچوئل پروگرام ’نائٹ ود پریانکا چوپڑا ‘ میں اداکارہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کو شیئر کیا۔

رنویر نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بالی وڈ پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی منعقدہ پارٹی میں شرکت کے لیے پرجوش تھے۔

رنویر نے کہا کہ مجھے وہ رات یاد ہے جب پریانکا لاس اینجلس کے ایک لمبے سفر کے بعد واپس آئیں تھی اور رتیش سدھوانی کی پارٹی میں ہر کوئی پریانکا کے اردگرد تھا اور میں ان میں سب سے آگے (گوسپ آنٹی) تھا۔

ادکار نے بتایا کہ میں پریانکا سے پارٹی میں اور بیٹا کس سے ملیں اور کون تھا ؟اس نے کیا بولا جیسے سوالات کررہا تھا؟

دوران گفتگو پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کیونکہ انہیں بالی وڈ میں بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کے باعث ان کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم جماسکتی ہیں۔