کورونا وائرس: دنیا بھر میں 24 لاکھ 20 ہزار سے زائد اموات

220

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 20 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 98 ہزار 203 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 840 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 895 اور 98 لاکھ 66 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 979 ہے۔

برطانیہ میں 40 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 396 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 82 ہزار 226 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔