ایٹمی معاہدے سے متعلق وعدے پورے نہ ہوئے تو جوہری معائنے محدود کر دیں گے، ایران

217

ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک 21 فروری تک وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو جوہری معائنوں کو محدود کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک کو فوری مثبت عمل کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 21 فروری تک ایران کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر امریکی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو جوہری نگراں کے اراکین کو محدود معلومات فراہم کی جائیں گی۔

بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ اوباما دور میں کئے گئے جوہری معاہدے میں واپسی کے اعلان کے باوجود تاحال سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔