میانمار میں سول نافرمانی تحریک، عوام نے ملٹری کے ملکیتی بینک سے پیسے نکلوا لئے

219

میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے، لوگوں نے ملٹری کے زیراہتمام چلنے والے بینک سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔

میانمار کے شہر ینگون میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ صبح سویرے ہی ملٹری بینک کے باہر جمع ہو گئے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔ بینک نے رقم نکلوانے کی حد کم سے کم کر دی ہے جس پر بینک کے باہر لوگوں نے مظاہرہ بھی کیا۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ حکام نے زبردستی ان کی رقم بینک میں روک رکھی ہے۔