گلوکارہ نکی مناج کے والد روڈ حادثے میں ہلاک

235

ٹرینیڈاد نژاد امریکی گلوکارہ 38 سالہ نکی مناج کے والد روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

پاپ گلوکارہ کے والد کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر ماری، جس باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیویارک کی نساؤ کاؤنٹی میں 13 فروری کی شام ایک تیز رفتار کار نے گلوکارہ کے والد رابرٹ مراج کو ٹکر ماری، جس وجہ سے وہ سخت زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ کے والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

والد کی ہلاکت پر تاحال گلوکارہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی پولیس ان کے والد کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر سکی ہیں۔

نکی مناج کے والد کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب کہ گلوکارہ کے ہاں چند ماہ قبل ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

نکی مناج کے ہاں اکتوبر 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے اکتوبر 2019 میں شادی کرلی تھی۔

نکی مناج کو ان کی بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، علاوہ ازیں ان پر متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔