بھارتی اداکار سچن جوشی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

260

 ممبئی: بھارتی اداکار سچن جوشی کو بھارتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔

بھارت کے معروف بزنس مین اور ادکار سچن جوشی کو ’سینٹرل انویسٹیگیشن ایجنسی‘ کی جانب سے ’اومکارہ گروپ‘ منی لانڈرنگ کیس میں  طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ کی جانب سے اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

عاشقی ٹو کے اداکار کو جے ایم جوشی گروپ کے ’اومکارہ گروپ‘ سے روابط کی وجہ سے طلب کیا گیا تھا اور اس دوران ان سے 18 گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی۔ اداکار کی جانب سے کی جانے والی ٹرانزیکشن پر بھی سوالات کیے گئے تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔