کورونا: دنیا بھر میں 24 لاکھ 12 ہزار سے زائد اموات

242

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 94 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 12 ہزار 627 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 37 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 97 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 82 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 764 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 294 اور 98 لاکھ 34 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 520 ہے۔