دمشق: اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں سے شام میں موجود ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات پر میزائل داغے، زیادہ تر میزائل ایرانی تنصیبات اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کے پر لگے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گولان پہاڑیوں سے داغے گئے اکثر میزائلوں کو قومی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا اور ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
راکٹ حملوں پر اسرائیل اور ایران کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیل ماضی میں بھی ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔