بھارت: کسانوں کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ماحولیاتی کارکن گرفتار

221

بھارت میں کسانوں کو  احتجاج کی ترغیب دینے کے الزام میں 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو گرفتارکر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن  دیشا روی پر الزام ہےکہ انہوں نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق معلومات کی آن لائن ٹول کٹ کو ایڈیٹ کیا۔

کسانوں کے احتجاج سے متعلق ایڈٹ کی جانے والی آن لائن ٹول کٹ  میں کسان مظاہروں اور تحریک کو سپورٹ کرنے کی معلومات تھیں۔

 دہلی کی عدالت نے 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن  دیشا روی کو 5 روزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے کر دیا۔