آسٹریلین اوپن کوارٹرز فائنل مرحلے میں داخل، ناؤمی اوساکا کی فتح

227

آسٹریلین اوپن کوارٹرز فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ ویمن کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے سپینش حریف موگوروزا کو دو ایک کی شکست سے دوچار کیا اور غیر معروف تائیوان ہسی سو وائی نے روسی حریف مارکیٹا کو ہرا کر آؤٹ کیا۔

نمبر تین ناؤمی اوساکا نے پہلا سیٹ ہار کر شاندار کم بیک کیا اور دونوں سیٹس جیت کر پیشقدمی جاری رکھی۔ ویمن سنگلز کے دوسرے میچ میں تائیوان کی ہسی سو وائی نے روسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ کیا۔

غیر معروف کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ دو رہا۔ کوویڈ کے بعد ٹینس کے سپر میگا ایونٹ میں شائقین کی انٹری سے گیمز کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔