مونچھوں کے باوجود سیف علی خان سے شادی کی:کرینہ کپور

334

ویلنٹائن ڈےکے موقع پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کی جانب سے اپنے شوہر  اداکار  سیف علی خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

کرینہ کپور نے چند گھنٹوں قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  اپنی اور سیف علی خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے درج کیا کہ میں نے مونچھوں کے باوجود سیف سے محبت کی۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ میں سیف کے لیے میرے ہمیشہ کے ویلنٹائن کا کیپشن بھی مزید درج کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان کو مونچھوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔  علاوہ ازیں بالی وڈ کی مقبول جوڑی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد ہی متوقع ہے

واضح رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جب کہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔