مواخذے کی کارروائی مسترد، ٹرمپ کا سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

231

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی مسترد کرنے کے سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہے، ہماری سیاسی مہم ابھی شروع ہوئی ہے، آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ بتانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی برتری کے حصول کے لیے مل کر اپنا ناقابل یقین سفر جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی عددی برتری پوری نہ ہونے کے باعث مسترد کرتے ہوئے انہیں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔