چین کی امریکا سے ‘حقیقی معنوں’ میں ڈبلیو ایچ او کی حمایت کرنے کی اپیل

222

چین نے امریکا کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں واشنگٹن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

امریکا میں چینی سفارتکار نے امید ظاہر کی کہ امریکا ڈبلیو ایچ او میں واپسی ’حقیقی معنوں‘ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی حکام نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ دوبارہ کام کرنے گا اور اعلیٰ معیار کو مد نظر رکھے گا۔

امریکا نے کہا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ تمام دیگر ممالک ہیلتھ ایمرجنسی پر یکساں کردار ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں امریکا نے ڈبلیو ایچ او کے موجودہ پروگرامز پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

امریکی حکام کے بیان پر چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ چین، امریکا کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے پروگرام میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او صحت کے شعبے میں ایک مستند کثیرالجہتی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جو کچھ امریکا نے کیا اس سے ڈبلیو ایچ او سمیت کثیرالجہتی اداروں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور کووڈ 19 پر بین الاقوامی تعاون کو شدید نقصان پہنچا ہے۔