کورونا: دنیا بھر میں10 کروڑ 91 لاکھ سے زائد افراد متاثر

194

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 91 لاکھ دو ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24لاکھ 5 ہزار 397 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 96 ہزار 63 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 673اور ایک کروڑ 9 لاکھ چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 647 اور 98 لاکھ 11 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 79 ہزار 696 ہے۔