ماسکو میں ریکارڈ برفباری سے معمولات زندگی متاثر،شہری گھروں میں محصور

221

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم، شہری گھروں میں محصور ہو گئے، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

ماسکو میں جمعرات سے جاری برفباری نے ہر چیز کرمنجمد کر دیا، حکام نے دو فٹ تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے، شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ جگہ جگہ گاڑیاں سڑکوں پرپھنس گئی ہیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹس پر 50 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، مقامی انتظامیہ سڑکوں کوکلیئر کرنے میں مصروف ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔