چنئی: روہت کیا ہوا؟ انگلینڈ کے کرکٹر خوشیاں کیوں منارہے ہیں، روہت شرما نے جواب دیا کپتان آپ کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چار میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرا ٹیسٹ آج سے چنئی میں کھیلا جارہا ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوا۔
بھارت کی دو وکٹیں 85 رنز کے اسکور پر گر گئی، اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی میدان میں آئے، تاہم معین علی کی لاجواب “آف کٹر” ان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، اور وہ “کلین بولڈ” ہوگئے۔