کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریف ہضم نہ ہوئی۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زبردست کارکردگی پر دنیا بھر سے تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔