ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا

266

ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز جو کہ اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں کی فلم ’مشن امپاسبل7‘ کورونا وائرس میں پھنس گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ کینسل کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں فلم کی شوٹنگ کو کینسل کرتے ہوئے مشن امپاسبل 7 کی کاسٹ اور کریو کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کا پروڈکشن اسٹاف جو کہ شوٹنگ کے ساتویں اسپیل میں کام کرنے میں مصروف تھا کو یو اے ای میں ہوٹل میں 10 روز کے لیے قرنطینہ ہونے کے قانون کو لاگو ہونے سے پہلے برطانیہ واپس جانے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پیر سے ، 33 ‘ریڈ لسٹ’ ممالک سے برطانیہ جانے والے افراد کو ، اپنے ہوٹل میں قیام کے لئے £ 1،750 کی فیس ادا کرنا پڑے گی ، جس کے نتیجے میں فلم کے عملے کی طرف سے ’سوال‘ اٹھایا گیا تھا کہ ایسے میں انہیں اپنے اہلخانہ سے ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عملے کے تحفظات کو دور کنے کے لیے اسٹوڈیو ایگزیکٹوز کو نجی جیٹ کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ عملہ وطن واپس جاسکتا ہے۔