جوبائیڈن اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے خواہاں

226

صدر جو بائیڈن اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے بدنام زمانہ گوانتا نامو بے جیل بند کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ذریعے موجودہ صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے، یہ معاملہ پچھلی حکومت کی جانب سے وراثت میں ملا ہے۔

جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے گوانتاناموبے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔