مواخذے کی کارروائی، ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے

223

سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز  ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر  لیے۔

دفاعی ٹیم نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کو ‘سیاسی انتقام’  قرار  دیتے ہوئے سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کیا جائے۔

سینیٹ میں آج گواہوں کے بیانات لینے یا نہ لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیے جائیں گے جبکہ  مقدمے کے فیصلے پر رائے شماری بھی آج ہی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوگی اور  یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔