فیس بک ایک آڈیو سوشل ایپ تیار کرنے میں مصروف

245

فیس بک کو ایسی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے جو اپنے حریفوں کے خیالات کو چرا لیتی ہے۔

اب فیس بک نے ایک سوشل آڈیو ایپ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک حال ہی میں مقبول ہونے والی انوائٹ اونلی آڈیو ایپ کلب ہاؤس جیسی ایپلیکشن کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

کلب ہاؤس آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے حال ہی میں متعارف کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کی نئی پراڈکٹ ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے، تو ابھی واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کلب ہاؤس میں شمولیت اختیار کرکے اس میں ایک روم میں اگیومینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کے مستقبل پر بات کی۔

اس ایپ میں ان کی موجودگی چونکا دینے والی تھی، مگر فیس بک کی جانب سے ویسی ایپ کی تیاری حیران کن نہیں۔

کمپنی کی جانب سے پہلے بھی متعدد ایپس کے اہم فیچرز جیسے اسنیپ چیٹ کی اسٹوریز اور ٹک ٹاک پر مبنی ریلز کو انسٹاگرام کا حصہ بنایا ہے۔