ٹیکساس میں‌ خوفناک حادثہ، 130 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

242

ریاست ٹیکساس میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 130 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کئی کاریں ٹریلرز کے نیچے روندی گئیں، ٹریکٹرز ٹرالیوں سمیت الٹ گئے۔ امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق تباہ حال گاڑیوں میں پھنسے 36 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا حادثے کی شدت سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا خوفناک حادثہ نہیں دیکھا۔ سڑک پر برف باری کے بعد ہونے والی پھسلن کے سبب حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑیاں پھسلتی اور ایک دوسرے سے ٹکراتی رہیں۔

فورٹ ورتھ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا جہاں لواحقین کو ضروری اطلاعات فراہم کی جا رہی ہیں، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔