امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہشمند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے: صدر روڈریگو

308

فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے امریکا کے سامنے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہش مند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے۔

منیلا میں ایک عسکری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی خطے میں موجودگی سے جنگ کا خطرہ ہے۔ جنگ ہوگی تو خمیازہ فلپائن کو بھگتنا پڑے گا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے امریکاا پنی افواج مفت میں فلپائن میں نہیں رکھ سکتا۔ پیسے دیں گے تو امریکی افواج یہاں رہیں گی ورنہ نہیں۔

فلپائنی صدر نے گزشتہ سال امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے امریکی افواج کے انخلاء کا حکم دیا تھا۔