میوزک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے ‘پاکستانی کرتا’ پہن کر مداحوں کو حیران کردیا

267

رومانیہ کے الیکٹرو-پاپ بینڈ ایکسنٹ اور گلوکار ایڈرین سینا یوں تو اپنی موسیقی سے پاکستانی مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

اور اب ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دل بھی جیت لیے۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے۔