امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے ذریعے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی اجازت دے دی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق سینیٹ میں سابق صدر کے مواخذے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں 56-44 ووٹ دیے گئے۔
علاوہ ازیں سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کے اُن دلیل کو مسترد کردیا کہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سابق امریکی صدر سینیٹ کی پہنچ سے باہر ہیں۔