نئے آئین کی ضرورت، لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہونے والے ہیں: ترک صدر

246

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگلی صدی کے لئے ترکی کو نئے آئین کی ضرورت ہے اور یہ صدی 2023 میں شروع ہو گی جب ترکی لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ نئے آئین کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ حکومت نئے آئین کی تیاری میں سنجیدہ ہے اور تمام جماعتوں کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی صدی کے لئے ترکی کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے اور یہ صدی 2023 میں شروع ہو گی جب ترکی لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے نئے آئین کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز مانگتا ہوں کیونکہ اس وقت ترکی میں نئے آئین پر اتفاق پایا جاتا ہے۔