روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 227 رنز سے شکست دے دی

228

انگلینڈ نے کپتان جو روٹ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 227 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو کپتان جو روٹ نے شاندار بیٹنگ سے درست ثابت کردیا۔

انگلش کپتان نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 218 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 218رنز بنائے، ڈوم سبلی نے 87 اور بین اسٹوکس نے 82 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور جسپریت بمراہ نے تین، تین جبکہ ایشانت شرما اور شہباز ندیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔