راج کپور خاندان کا ایک اور چراغ گل، راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

258

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

راجیو کپور نے 1983ء میں بالی ووڈ کی فلم ایک جان ہیں ہم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انھیں رام تیری گنگا میلی سے فلم انڈسٹری میں شناخت ملی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار اور ڈائریکٹر راج کپور کے خاندان کا ایک اور چراغ گل ہو گیا ہے، ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے راجیو کپور کی بھی موت ہو گئی ہے۔ انڈین میڈٰیا کے مطابق آنجہانی راجیو کپور کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجیو کپور ہم میں نہیں رہے، میں نے اپنا چھوٹا بھائی کھو دیا ہے۔ ان کے علاوہ راجیو کپور کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی اپنے دیور کی موت کی تصدیق کی ہے۔