سلمان خان کا اپنے دیرینہ دوست کی اہلیہ کو انوکھا مشورہ

245

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے بچپن کے دوست کی بیوی کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر انوکھا مشورہ دے دیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 33 سال پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بچپن کے دوست صادق کی شادی کے موقع پر ان سے گلے مل رہے ہیں۔ اداکار نے یہ ویڈیو اپنے دیرینہ دوست کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی۔

ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا ’’بچپن کا دوست، یعنی اس وقت میرا بچپن تھا جب وہ 33 سال پہلے شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا۔ انہوں نے اپنے دوست کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ریحانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے یہ شادی اب تک چل رہی ہے۔

سلمان خان نے جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں انہوں نے ازراہِ مذاق اپنے دوست کی اہلیہ کو نصحیت کرتے ہوئے کہا ’’ریحانہ اب بھی وقت ہے بھاگ جاو‘‘۔