کراچی: معروف گلوکار و سوشل ورکرشہزاد رائے نے اپنے نئے ریپ سانگ ’کون کس کا آدمی ہے‘ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی کھنچائی کی جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔
اپنے ریپ سانگ میں شہزاد رائے خود بھی شامل ہیں اورگانے کے ایک حصے میں انہوں نے مودی کی طرح ایک شخص کو بھی اپنی وڈیومیں شامل کیا ہے۔
پورے ریپ سانگ میں مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں نفرت عام کرنے سمیت فلموں پرپابندی سے متعلق فیصلوں پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
وڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب سراہا۔