برج خلیفہ سرخ ہو گیا

231

دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کو سرخ رنگ میں رنگ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلائی مشن ’ہوپ‘ کے مریخ کے مدار تک پہنچنے کی مناسبت سے برج خلیفہ نے نیا روپ دھار لیا۔

یو اے ای کی دیگر عمارتوں کا رنگ بھی تبدیل کیا گیا ۔ مشن کامیاب ہونے پر متحدہ عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہو گا۔

یاد رہے کہ یو اے ای نے گزشتہ سال تاریخ رقم کرتے ہوئے مشن ہوپ پروب کو مریخ کیلئے روانہ کیا تھا

خلائی جہاز 200 دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا جب کہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔

اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔ مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

ایک اعشاریہ تین ٹن وزنی اس سیٹلائٹ کا نام ہوپ یعنی اُمید ہے اور اسے جاپان کے ایک دور دراز خلائی اڈے تانیگاشیما سے ایک ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔