چلی میں اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت پر پولیس اور مظاہرین پھر آمنے سامنے

240

چلی میں پولیس کے ہاتھوں اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت پر عوام کا غم و غصہ کم نہ ہو سکا، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔

آرٹسٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر چلی کے دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس نے واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا تو نوجوانوں نے بھی خوب پتھر برسائے، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔