ماہرہ خان کا سوشل میڈیا پرشاعرانہ انداز

297

 کراچی: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پرشاعرانہ انداز اپنایا جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ادکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کے تومداح دنیا بھر میں دیوانے ہیں۔ اداکارہ کے مخلتف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپربھی لاکھوں مداح ہیں جوانہیں فالوکرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

اس باراداکارہ نے انسٹا گرام پرشاعرانہ اندازاپنایا جس پرمداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ ماہرہ خان نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ۔۔۔

’جہاں بھی آزاد روح کی جھلک پڑے

سمجھنا وہ میرا گھرہے‘

اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویربھی شیئرکیں جس پرمداح انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کی تعریف کررہے ہیں۔