فلم میکنگ کے نت نئے طریقوں کو اپنانا ہوگا: اداکارہ سائرہ یوسف

244

اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم میکنگ کے نت نئے طریقوں کو اپنانا ہوگا۔

ہر فنکار کی طرح میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ سیٹ پر ماحول خواہ کیسا بھی ہو اور کتنی بھی ٹینشن کا سامنا ہو تاہم اس کے اثرات اپنی پرفارمنس پر نہیں پڑنے دیتی اور فوکس کام پر رکھتی ہوں۔سکرپٹ کی لائنیں اور میرا کردار سب سے اہم ہوتاہے جسے مدنظر رکھ کر منفی کیا مثبت چیزوں کو بھی احسن انداز میں ہینڈل کرتی ہوں۔

مجھ میں خاصیت ہے کہ کسی بھی چیز پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کرتی بلکہ پہلے اچھے طریقے سے مشاہدہ کرتی ہوں، میرے حلقۂ احباب میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگ نہیں لیکن اگر اس فیلڈ کے کسی شخص سے کوئی دوستانہ تعلق ہوتا ہے تو اسے پوری طرح نبھانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن اگر یہ لگے کہ سامنے والا میری وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہے تو پھر خود ہی دور ہوجاتی ہوں جہاں تک سیٹ کی بات ہے تو یہاں ہم میں سے کسی کو بھی عدم تحفظ جیسے مسئلے سے نہیں نمٹنا پڑتا کیونکہ سب کو اپنے اپنے کردار کا پتہ ہوتا ہے سو ہر ایک اس کے مطابق ایکٹ کرتا ہے۔