کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر

294

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 26 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 83 لاکھ 75 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 74 ہزار 933 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 76 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 114 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 561 اور 95 لاکھ 24 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 39 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد  76 ہزار 661 ہے۔

برطانیہ میں 39 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 12 ہزار 465 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 33 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 78 ہزار 965 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔