میانمار میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ

292

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مختلف شہروں میں ہونےو الے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

میانمار کے شہر ینگون Yangon میں ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا ،چند افراد زخمی ہو گئے، لوگوں نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

نرسوں کے احتجاج میں لوگوں سے سول نافرمانی کا مطالبہ بھی کیا گیا احتجاج میں شریک افراد نے سیاسی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔