ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

397

چٹاگانگ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز نے ایشیا میں کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا یعنی 395 رنز کا ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ کے چاروں دن کھیل پر حاوی رہی اور کسی بھی موقع پر ان کے لیے میچ میں شکست کا امکان نظر نہیں آیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل میئرز نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پانچویں روز  بازی پلٹ دی جبکہ نکرما بونر نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر مئیرز کا خوب ساتھ دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2 اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز  223 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر  دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔